Uff!! Phool Kiyoon Utha Laye Poem By Maira Malik

 !!!!اُف 

پُھول کیوں اُٹھا لائے




سال ہی تو بدلا ہے
حال وہی پُرانا ہے
ویسی ہی وحشتیں ہیں
تشنہ سی خواہشیں ہیں
دل کا کچھ پتہ نہیں
گھر کو بھی کھو آئے
جانے کس کے ہو آئے
ساتھ اب آوارگی ہے
منزلیں تو کھو گئیں
راہبروں کا کیا کرنا
جس طرف نکلتے ہیں
پوچھتے ہیں راستوں سے
کس سمت کو جانا ہے
کس کو یاد رکھنا ہے
کس کو بھول جانا ہے
کس کا ساتھ نبھانا ہے
ایسے میں بتاوُ تم
پُھول کیوں اُٹھا لائے
سال ہی تو بدلا ہے
حال وہی پُرانا ہے


مائرہ ملک

یکم جنوری 2020اسلام آباد




Comments