Allied Heath Professional Punjab | Muhammad Ismail Tayyab Sahab | Dispenser Association Punjab |

میری تمام الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور تمام پیرا میڈکس لیڈران اور پیرا میڈیکس ساتھیوں سے درد مندانہ اپیل ہے کہ اپنے مشترکہ حقوق کے حصول کے لئے ایک ہو جائیں اور متحد ہوکر جدوجہد کا آغاز کریں۔
    انہوں نے کہا کہ ہم پروفیشنلز لوگ ہیں ایک غیر قانونی اور بدنام زمانہ ادارہ کی آڑ میں پوری کمیونٹی کو اتائی بنادیا گیا، اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کا تشخص چھین لیا گیا، ہمارے ڈپلوموں کو ردی کا ٹکڑا بنا دیا گیا۔
          ہمیں جائز مطالبات کے حصول کے لئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی، جائز حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد کرنا عین عبادت اور جہاد کرنے کے مترادف ہے، 

اتائیت کی لعنت ختم کرنے کے لیے اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کا تشخص برقرار رکھنے کے لئے میں آپ سے دوبارہ درد مندانہ اپیل کرتا ہوں آپ اپنے تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے جائز مطالبات کے حصول کے لئے مشترکہ جدوجہد کا آغاز کریں، اس سلسلہ میں ایک مشترکہ کونسل بنائی جائے، جس میں تمام تنظیموں کے نمائندگان کو شامل کیا جائے، اور مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جائے،  اور باہمی مشاورت سے احتجاج کا اعلان کیا جائے،  اس سلسلہ میں میری خدمات کی ضرورت ہوئی تو میں اپنی بیماری کے باوجود ہر لیڈر کے دروازے پر جانے کو تیار ہوں۔

  نہ سمجھو گئے تو مٹ جائو گے پیرا میڈیکس والو
 تمہاری داستاں تک نہ ہو گی داستانوں میں



Comments

Post a Comment