کسی بھی بات پہ ہوتی نہیں مجھے الجھن
محاورات کا مطلب سمجھ میں آ گیا ہے
کہ جب سے دیکھا ہے تجھ کو اے میری شہزادی
یہ کائنات کا مطلب سمجھ میں آ گیا ہے
اے بت پرست تجھے دیکھ دیکھ کر تو مجھے
خدا کی ذات کا مطلب سمجھ میں آ گیا ہے
اسے گمان ہے ثاقب میں اسکو چھوڑ نہ دوں
سو احتیاط کا مطلب سمجھ میں آ گیا ہے
Comments
Post a Comment