Ghazal By Nouman Khan, Zindgi Se Meri Bani Hee Nahi | Urdu Ghazal



زندگی سے مری بنی ہی نہیں
یہ مجھے ٹھیک سے ملی ہی نہیں
۔
وقت ہوتا ہے میرے پاس بہت
پر مرے ہاتھ میں گھڑی ہی نہیں
۔
اس کی تعریف کر کے اٹھ آیا 
کام کی کوئی بات کی ہی نہیں
۔
مجھے دنیا تو سوچتی ہی نہیں
۔
ایک داسی نے بت بنایا مجھے 
اور اب مجھ کو پوجتی ہی نہیں 
۔
آگئی خلق لاش پر رونے 
جیتے جی تو یہ پوچھتی ہی نہیں
۔
مسئلے اور بھی بہت ہیں مرے
محض عشق اور عاشقی ہی نہیں

بارے دنیا کے میری رائے ہے
یہ بری بھی ہے عارضی ہی نہیں


Comments