Ghazal By Nouman Khan, Muhabbat Ke Elawa Bhi Masail Hain | Urdu Ghazal

محبت کے علاوہ بھی مسائل ہیں
یہی مثلا کہ اکثر لوگ جاہل ہیں
۔
۔
خرد مندو غلط تم بھی نہیں کہتے
ہمارے پاس بھی لیکن دلائل ہیں
۔
گزشتہ سال کو میں اچھا کہتا پر 
جو دن اُس کے بنا گزرے وہ حائل ہیں
۔
کسی کے ہجر کا ردِّ عمل ہے دوست
ہے میری آنکھ نم جذبے بھی گھائل ہیں



Comments